الاثریہ سکولز سسٹم

اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ دور میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کی اہمیت اور زیادہ ہو گئی ہے کہ داعیانِ حق دین ودنیا کے زیور سے آراستہ ہو کر میدان عمل میں اتریں اور دعوت الی اللہ کے کام کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیں ۔اسی غرض سے جامعہ نے جہاں شعبہ علوم اسلامیہ اور حفظ کے طلبہ کو عصری تعلیم جاری رکھنے کے لئے سہولیات بہم پہنچائی ہیں وہیں پر الاثریہ سکولز سسٹم کے تحت طلبہ وطالبات کے لئے باقاعدہ پرائمر مڈل اور ہائی سکول کی تعلیم کے لئے ماڈل ادارے کھول رکھے ہیں جن میں مقامی طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔
اس وقت اس سسٹم کے تحت درج ذیل دو ادارے کام کر رہے ہیں ۔
۔الاثریہ ہائی سکول برائے طلبہ
۔الاثریہ مڈل سکول برائے طالبات
۔الاثریہ پرائمری سکول مخدوم آباد جادہ
الاثریہ سکولز سسٹم کی خصوصیات:
۔تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی خصوصی طور اہتمام کیا جاتا ہے۔
۔حکومت کی طرف سے مقررہ نصاب کے ساتھ بنیادی اسلامی تعلیمات کا کورس بھی پڑھایا جاتا ہے ۔
۔سسٹم کے تحت چلنے والے سکولزباقاعدہ متعلقہ اداروں سے رجسٹرڈ ہیں ۔
۔نہایت محنتی اور قابل اساتذہ پر مشتمل ٹیم کی زیر نگرانی طلبہ وطالبات کو تعلیم دی جاتی ہے۔
۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا مکمل اہتمام کیا جاتا ہے ۔
برائے تعاون
جامعہ علوم اثریہ۔پوسٹ بکس نمبر 11جہلم ۔پاکستان
پوسٹ بکس نمبر11جہلم ۔پاکستان فون نمبر +92 544-613671 فیکس نمبر +92 544-613672
پاک کرنسی اکاﺅنٹ 2340یونائیٹیڈ بنک لمیٹیڈ تحصیل روڈ جہلم (پاکستان)
ڈالر اکاﺅنٹ 222یونائٹیڈ بنک لمیٹیڈ ،تحصیل روڈ جہلم (پاکستان)
Home English Arabic Urdu Recommend Email News Audio Video Pictures Contact