الاثریہ ویلفیئر آرگنائزیشن

 

دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے پیش پیش:
”تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو عوام کو فئدہ پہنچائیں ”یہ الفاظ ہمارے آقا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے ہیں ۔اور اس طرح اللہ کے دین میں ”دین اور دنیا“ کی بھلائی کو یکجا کر دیا گیا ہے ۔جامعہ علوم اثریہ نے اس حدیث کی روشنی میں علاقے میں عوامی بہبود کے متعدد منصوبے ” الاثریہ ویلفیئر آرگنائزیشن“کے پلیٹ فارم سے شروع کر رکھے ہیں ۔شروع میں رفاعی کام جامعہ علوم اثریہ جہلم ہی کے زیر نگرانی تکمیل پاتے رہے لیکن سن ۔۔۔۔۔۔۔سے رفاہی کاموں کو ایک الگ ادارے کے تابع منظم طریقے سے کرنے کی غرض سے الاثر ویلفیئر آرگنائزیشن کو ایک ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈ کرایا گیا اور اس ادارے کے درج ذیل رفاہی کام ہو رہے ہیں ۔
۔مساجد وتعلیمی اداروں کی تعمیر اور انتظام وانصرام ۔
آرگنائزیشن نے اس وقت جہلم کے مضافات اور ملک کے دیگر حصوں میں ۔۔۔۔۔۔مساجد اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اداروں کی تعمیر کی ہے جبکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔مساجد۔۔۔۔۔۔۔ادارے زیر تکمیل ہیں ۔ان تمام مساجد اور اداروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ آرگنائزیشن بعض مساجد کے آئمہ کی تنخواہوں کے علاوہ انتظام وانصرام کے لئے بھی وسائل مہیا کرتی ہے ۔
۔یتیموں کی کفالت۔
یتیم بچے جن کے ورثاءغریب ونادار ہیں کے لئے وظائف مقرر کئے گئے ہیں ۔اس وقت مختلف رفاہی تنظیموں اور اہل خیر کے تعاون سے آرگنائزیشن ۔۔۔۔۔۔۔یتیم بچے اور بچیوں کو ماہانہ وظیفہ بحساب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔روپے دے رہی ۔نیز آرگنائزیشن کی طرف سے زیر کفالت یتیموں کی دینی ودنیاوی تعلیم کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
۔اثریہ فری ڈسپنسری
اس وقت جہلم شہر کے وسط میں اثریہ فری ڈسپنسری ٹیم کی زیر نگرانی کام کر رہی ہے جہاں غریب ،مستحق مریض سے ۔اسی طرح اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال بھی دکھی انسانیت کےلئے وقف ہے
۔سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد
ہر سال الابراہیم آئی ہسپتال کے تعاون سے مارچ میں فری آئی کیمپ لگایا جاتا ہے ۔جہاں نہ صرف مریضوں اور ان کے لواحقین کو مفت رہائش اور تین وقت کا کھانا مہیا کیا جاتا ہے ۔بلکہ تمام مریضوں کو ادویات ،لینز اور آپریشن فری کئے جاتے ہیں
۔ناگہانی آفات کے موقعہ پر امدادی کیمپ۔
مختلف مواقع پر سیلاب ‘زلزلے کے متاثرین کی مدد اور وبائی امراض کے پھیلاﺅ کو روکنے آرگنائزیشن کی طرف سے فوری امداد ی کیمپ لگائے جاتے ہیں ۔جہاں سے متاثرین کی فوری مدد کر کے انہیں پکا ہوئے کھانے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خشک اناج آٹا،چاول ،چینی ،دالیں ،گھی ،کپڑے ،بستر اور دیگر ضروریات فراہم کی جاتی ہیں ۔
کنوﺅں کی کھودائی اور صاف پانی کی فراہمی
ضلع جہلم میں متعدد مقامات ایسے ہیں جہاں عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔لوگوں کو میلوں دور جاکر پانی لانا پڑتا ہے ۔ان مسائل کو حل کرنے کے لئے نادار علاقوں میں آرگنائزیشن نے 50سے زائد دستی پمپ اور کنوئیں کھدوا کر موٹر پمپ نصب کرائے ہیں ۔یہ تمام کنوئیں علاقے کے عوام کو وقف کر دئیے گئے ہیں ۔
۔مساجد کے آئمہ اور مبلغین کی کفالت۔
آرگنازیشن کے تحت غریب علاقوں کی مساجد کے آئمہ کی تنخواہیں دی جاتی ہیں اور عوام میں دینی شعور بیدار کرنے اور فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر خالص قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کے لئے دعوت دینے والے مبلغین کی کفالت کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے معاش سے بے فکر ہو کر دعوت دین کا کام سر انجام دیتے رہیں ۔
اسلامی تربیتی اور دعوتی کتب کی فری تقسیم۔
آرگنائزیشن عوامی آگہی اور بیداری کے لئے مختلف کتب اور پمفلٹ شائع کر مفت تقسیم کرتی رہتی ہے۔
عطیات ارسال کرنے کےلئے:۔

جامعہ علوم اثریہ۔پوسٹ بکس نمبر 11جہلم ۔پاکستان
پوسٹ بکس نمبر11جہلم ۔پاکستان فون نمبر +92 544-613671 فیکس نمبر +92 544-613672
پاک کرنسی اکاﺅنٹ 2340یونائیٹیڈ بنک لمیٹیڈ تحصیل روڈ جہلم (پاکستان)
ڈالر اکاﺅنٹ 222یونائٹیڈ بنک لمیٹیڈ ،تحصیل روڈ جہلم (پاکستان)
 
Home English Arabic Urdu Recommend Email News Audio Video Pictures Contact