تحفظ حرمیں شریفین موومنٹ


جب 1990ء خلیج کا علاقہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی طرف سے کویت اور سعودی عرب کو ملنے والی دھمکیوں کے نتیجے میں وطن عزیز کی کئی دینی اور سیاسی جماعتیں صدام کو ہیرو کے طور پر پیش کر رہی تھیں اور ان کے عوام پریشر کی وجہ سے بہت سارے حکومتی حلقے بھی ان سے متاثر ہو رہے تھے تو اس وقت معمار جامعہ علامہ محمد المدنی رحمہ اللہ نے ضرورت وقت کو بھانپتے ہوئے تحفظ حرمیں شریفین موومنٹ پاکستن کی بنیا دڈالی اور وسائل وعوامی وحکومتی تایید ونصرت سے بے نیاز ہو کر بے سروسامانی کے عالم ایک نعرہ لے کر اٹھے کہ صدام ظالم ہے کویت کے خلاف اس کا حملہ اغیار کی سازش کا نتیجہ ہے ۔ابتداءمیں یہ نعرہ ہی تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے پورا ملک میں ان کی آواز ایک تحریک کی شکل اختیار کر گئی ۔علامہ محمد المدنی رحمہ اللہ اور رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر حفظہ اللہ نے علماءکرام ومخلصیں کی ایک جماعت پر مشتمل تحریک کے ذریعے ملک بھر میں جلسے کئے جلوس نکالے ‘وال چاکنگ کی ‘پمفلٹ شائع کئے‘اخبارات اور الکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا تو وطن عزیز میں یہ آواز اٹھنے لگی کہ صدام ہیرو نہیں ظالم ہے اور ارض حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے ۔
تھفظ حرمین شریفین موومنٹ کا آغاز ان حالات میں ہوا لیکن تاحال یہ تحریک ہر اس سازش اور کوشش کو ناکام بنانے میں مصروف عمل ہے جس کے ذریعے اسلام ‘عالم اسلام یا حرمیں شیرفین کو کوئی گزند پہنچانے کی کوشش کی جائے ۔اب بھی تحفظ ناموس رسالت کا معاملہ ہو یادفاع قرآن وسنت کا مسئلہ تحفظ حرمین شریفین اپنا فرض منصبی ادا کرنے میںپیش پیش ہوی ہے۔
یہ ایک خالصتاً فکری اور دینی تحریک ہے اس کا مقصد عوام میں آگہی پیدا کرنا دینی حمیت اجاگر کرنا اور روزمرہ کی زندگی میںپیش آنے والے واقعات وحالات کے بارے میں صحیح تجزیہ کر کے صحیح سمت کا تعین کرنا ہے۔
تحفظ حرمین شریفین ایک طائرانہ نظر میں :
سن تاسیس 1990
بانی علامہ محمد مدنی بن مولانا حافظ عبدالغفور رحمہما اللہ
چیئرمین: حافظ عبدالحمید عامر حفظہ اللہ
اہداف ومقاصد: اللہ کے دین کی سربلندی اور اللہ کی رضا کے حصول کے لئے دعوت اللہ کا فریضہ سر انجام دینا۔
 

دشمنانِ اسلام کی طرف سے اسلام کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا سدباب کرنا۔
عالم اسلام کے اتحاد کے کوشش کرنا اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے تگ ودو کرنا۔
عوام الناس میں دینی حمیت اجاگر کرنا اور قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنا
اسلام کے بارے میں پائے جانے والے شبہات کا ازالہ کرنا اور اعتدال پر مبنی راستہ اسلام پیش کرنا۔
مرکزی دفتر: جامعہ علوم اثریہ۔پوسٹ بکس نمبر11جہلم ۔پاکستان فون نمبر +92 544-613671 فیکس نمبر +92 544-613672

Home English Arabic Urdu Recommend Email News Audio Video Pictures Contact