الجامعہ الاثریہ للبنات

یہ مائیں .....بہنیں ......بیٹیاں
آج کی بیٹی بلاشبہ کل کی ماں ہے اور اچھی مائیں ہی اولاد کی اچھی تربیت کر سکتی ہیں اور ایسی قابل رشک ماﺅں کی بطن سے امام بخاریؒ ،امام مسلم ؒ اور امام شافعیؒ ،امام احمد بن حنبلؒ ،شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ جیسے فرزند او بطل جلیل جنم لیتے ہیں ۔یہ کس کی خواہش نہیں کہ ان کی ماں بہن بیٹیاں باپردہ ہوں ۔کوئی ان کو میلی نظر سے نہ دیکھ سکے۔اور آج کے معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت بیٹیوں کی دینی تعلیم ہے ۔اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے جامعہ اثریہ للبنات اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔جہاں بچیوں کو مکمل اسلامی علوم وفنون کی تعلیم وتربیت دی جاتی ہے ۔علاوہ ازیں ثانویہ عامہ (میٹرک) ثانویہ خاصہ(ایف اے) الشہادہ العالیہ (بی اے ) اور الشہادہ العالمیہ (ایم اے ) بھی کرایا جاتا ہے ۔جامعہ کے امتحال کے ساتھ ساتھ طالبات کو وفاق المدارس السلفیہ کے تحت بھی امتحانات دلوائے جاتے ہیں ۔جس کی سند کو ایم اے عربی واسلامیات کے مساوی تسلیم کیا گیا ہے ۔
جامعہ اثریہ للبنات کی عمارت تقریباً 2330مربع میٹر پر مشتمل تین منزلہ عمارت ہے۔
شعبہ جات
1۔ شعبہ تحفیظ القرآن الکریم
2۔شعبہ الدراسات الاسلامیة ( اس شعبہ کے چار مراحل ہیں )
پہلا مرحلہ: الثانویة العامة مدت کورس دو سال مساوی میٹرک
دوسرا مرحلہ: الثانویة الخاصة مدت کورس دو سال مساوی ایف ۔اے
تیسرا مرحلہ: الشہادة العالمیة مدت کورس دو سال مساوی بی ۔اے
چوتھا مرحلہ: الشہادة العالمیة مدت کورس دو سال مساوی ایم ۔اے عربی واسلامیات
3۔ترجمہ قرآن واحادیث احکام کی تعلیم کا شعبہ۔
4۔عصری تعلیم کا شعبہ۔
5۔سلائی وکڑہائی سینٹر۔
دینی ودنیوی تعلیم کا حسین امتزاج
طالبات کو دین کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے ۔تاکہ وہ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد معاشرے کی فعال رکن ثابت ہو سکیں ۔اسی غرض سے  تمام طالبات کو یہ موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ میٹرک تا ایم۔اے کی تیاری بھی کریں ۔ان کی راہنمائی کے لئے باقاعدہ ٹیچر مہیا کیے جاتے ہیں ۔
مفت تعلیم ‘کھانا رہائش وعلاج معالجہ
جامعہ میں زیر تعلیم طالبات کو تینوں وقت کا کھانا مہیا کیا جاتا ہے ۔جبکہ تمام طلبہ کو علاج معالجہ ،فراہم کیا جاتا ہے ۔جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ کو ایک گھر کا سا ماحول دیا جاتا ہے جہاں وہ ایک خاندان کے طور پر رہتے ہیں اور معاش سے بے فکر ہو کر اپنی تعلیم پر توجہ دیتے ہیں ۔
یتیم اور مستحق طالبات کے لئے وضائف
جامعہ میں زیر تعلیم یتییم اور مستحق غریب طالبات کو مفت تعلیم ‘رہائش ‘علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کی مدد کے لئے نقدی کی شکل میں وظائف بھی دئیے جاتے ہیں ۔
شعبہ دعوت واصلاح
جامعہ میں سالانہ جلسے اور بڑے دینی اجتماعات کے علاوہ قرب وجوار مین مختلف مقامات پر خواتین کے لئے دینی اور تربیتی اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میںجامعہ کی معلمات اور مبلغات حاضر خواتین کو بنیادی اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے لئے درس دیتے ہیں ۔
Home English Arabic Urdu Recommend Email News Audio Video Pictures Contact