رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کا پیغام

"جامعہ علوم اثریہ جہلم" کی بنیاد والد محترم حضرت مولانا حافظ عبدالغفور رحمہ اللہ نے 1979ء میں اللہ کی نصرت اور اپنے رفقاء کے تعاون سے رکھی تو بہت جلد یہ ادارہ ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا اور اس کی شہرت کا بول بالا صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوا۔ والد محترم نے حق و صداقت ، خلوص و ایثار محنت اور سعی سلسل کو اپنا شعار بنا کر اس ادارے کی ترقی کے لءے دن رات کام کیا۔ ان کی رحلت کے بعد ہمارے بڑے بھاءی حضرت علامہ محمد مدنی رحمہ اللہ نے علم و آگہی کے اس چراغ کو جلاءے رکھا۔ اگرچہ پھونکیں مارنے والے کم نہ تھے۔ لیکن بانی جامعہ اور معمار جامعہ نے دامن استقامت کو کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ بلاشبہ بانی جامعہ والد محترم حضرت حافظ عبدالغفور رحمہ اللہ اور معمار جامعہ حضرت علامہ محمد مدنی رحمہ اللہ نے کٹھن سے کٹھن حالات میں بھی سچاءی کا ساتھ دیا۔ انہوںنے جس جزبے، جس خلوص اور جس محنت کے ساتھ جامعہ کو نءے رفعتوں سے روشناس کیا اور مساجد کی تعمیر و ترقی اور فلاحی اداروں کے لءے جس ان تھک محنت کا عملی نمونہ پیش کیا وہ ہمارے لءے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔

آج جب ہر طرف بے دینی اور دینی دشمنی کی تحیریکیں اپنے زوروں پر ہیں تو ایسے ہمہ جہتی اداروں کی اہمیت اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے جو حکمت و تدبر کے ساتھ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔ " جامعہ علوم اثریہ " نے فرقہ واریت اور غیر حکیمانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوءے علم و تحقیق اور اعتدال کی راہ کو اختیار کرنے کے لءے محتت کی اور تعلیم و تحقیق کے میدان سے لے کر دعوت و رفاہ عامہ اور صحافت کے میدان میں ایسے کارہاءے نمایاں سر انجام دیءے ہیں جو اہل علم و دانش کے لءے مشعل راہ ہیں۔ آج اللہ کے فضل و کرم سے جامعہ سے فارغ التحصیل سینکڑوں علماء و محققین خدمت دین میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں جامعہ اور اس کے ذیلی اداروں کی زیر نگرانی چلنے والے اداروں فلاحی اور رفاہی منصوبہ جات مجبور اور ضرورت مند افراد اور ان کے خاندانوں کے سہارا ہیں۔ جامعہ کے تحت چلنے والے تمام تر منصوبہ جات اللہ کی توفیق سے اہل خیر کے تعاون سے چل رہے ہیں۔ انتظامیہ تمام تر منصوبوں کو اخلاص کے ساتھ نہایت عمدگی سے پایہءے تکمیل تک پہنجاتی ہے اور تمام تر حسابات کو نہایت شفاف انداز سے رکھتی ہے۔ ۔

جامعہ کی ویب سایٹ کو وزٹ کرنے والے تمام احباب سے میری گذارش ہے کہ اس ادارے اور تحریک کو آپ کی دعاووں ، مشوروں اور مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس کارِِ خیر میں ہمارا ساتھ ضرور دیں گے۔

   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
Home English Arabic Urdu Recommend Email News Audio Video Pictures Contact